اسلام آباد: موڈیز کی مثبت رپورٹ آنے پر وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

بدھ 25 مارچ 2015 21:07

اسلام آباد: موڈیز کی مثبت رپورٹ آنے پر وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت رپورٹ آنے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موڈیز کی رپورٹ کا مثبت آنا حکومتی پالیسیوں کا موَثر ہونا ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ قوم کو آئندہ بھی بہت سی خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :