کنٹریکٹ آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی غرض سے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی کنٹریکٹ آسامیاں مستقل کرنے کی منظوری دے دی

بدھ 25 مارچ 2015 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) سرکاری اداروں سے کنٹریکٹ آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی غرض سے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی کنٹریکٹ آسامیاں مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس، صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز، خود مختار اداروں کے سربراہان،اور ضلعی حکومت کے تحت کام کرنے والے اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اداروں میں موجود کنٹریکٹ آسامیوں کو مستقل آسامیوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا ایسے ملازمین جو کنٹریکٹ آسامیوں پر تعینات ہیں، ان کو مستقل کرنے کی غرض سے حکومت پنجاب محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کی جانے والی گائیڈز لائنز پر عمل درآمد کیا جائے۔

جبکہ اس ضمن میں حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق احکامات پر عمل درآمد کے بعد پنجاب بھر سے کنٹریکٹ ملازمین ختم ہو جائیں گے۔ تاہم مذکورہ جاری کی گئی پالیسی کا اطلاق ڈیلی ویجز/روزانہ اجرت ملازمین پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :