ون ڈے ٹیم کا کپتان نوجوان ہو یا کوئی سینیئر کھلاڑی، کرکٹ بورڈ تاحال فیصلہ نہ کرسکا۔

بدھ 25 مارچ 2015 22:56

ون ڈے ٹیم کا کپتان نوجوان ہو یا کوئی سینیئر کھلاڑی، کرکٹ بورڈ تاحال ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) مصباح الحق کی جانب سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کے نئے کپتان کا چناوَ کرکٹ بورڈ حکام کے لیے درد سر بن گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بورڈحکام تاحال یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ آیا کسی نوجوان کھلاڑی کو ٹیم کا کپتان بنایا جائے یا کسی سینیئر کھلاڑی کو کپتان اور کسی نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بنا کر گروم کیا جائے۔ سینیئر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ اور سابق کپتان شعیب ملک کپتان کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد ،وہاب ریاض ،فواد عالم اور اظہرعلی کے نام سرفہرست ہیں۔ نئے کپتان کے ساتھ ساتھ نئے چیف سلیکٹر کے لیئے بھی سابق چیف سلیکٹر وسیم باری اور محسن خان کے نام زیر غور ہیں۔‎

متعلقہ عنوان :