کراچی جیلوں میں 4 قیدی مجرمان کے ریکارڈ میں رد و بدل کے خدشات

بدھ 25 مارچ 2015 23:45

کراچی جیلوں میں 4  قیدی مجرمان کے ریکارڈ میں رد و بدل کے خدشات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ رینجرز کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی کی جیلوں میں قید کچھ مجرمان کا ریکارڈ تبدیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جیلوں میں قید 4 قیدیوں کا جیل ریکارڈ نادرا کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا جس کے بعد رینجرز ذرائع کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصل مجرمان کو نکال کر ان کی جگہ دوسرے افراد کو بند کر دیا گیا ہو۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اس غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نادرا کے کوائف کی مکمل تصدیق کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب انہو ں نے رینجرز کو بھی احکامات جاری کیے ہیں کہ اس غفلت کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں تاکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :