دادو : فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ، ایک زخمی

جمعرات 26 مارچ 2015 10:55

دادو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 26 مارچ 2015 ء) : دادو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جتوئی پھاٹک کے قریب ملزمان پہلے ہی سے مقتولین کے انتظار میں بیٹھے تھے، مقتولین سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی کار پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا. لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا معلوم ہو تا ہے تاہم ملزمان کی فائرنگ کے لیے علاقہ میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :