پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 133ویں جی ڈی پائلٹ پریڈ، ائیر چیف نے معائنہ کیا

جمعرات 26 مارچ 2015 11:01

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 133ویں جی ڈی پائلٹ پریڈ، ائیر چیف نے معائنہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء)پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 133ویں جی ڈی پائلٹ 78ویں انجینئرنگ اور 13ویں ایڈمن اینڈ سروسز کی گریجویشن پریڈ ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کامیاب ہونے والے گریجویٹس کو بیجز لگائے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے گریجویٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان کو سلامی دی ۔ اس موقع پر پاک فضائیہ بینڈ فضا میں مسحور کن دھنیں بکھیرتا رہا ۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں اعزازت تقسیم کیے اور بیجز لگائے ۔

(جاری ہے)

تربیت مکمل کرنے والے افسران میں نو خواتین بھی شامل ہیں ۔

اعزازی تلوار پائلٹ آفیسر احسن نوید نے حاصل کی ۔ پائلٹ آفیسر کاشف حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹرافی دی گئی۔ چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی پائلٹ آفیسر احسن نوید کے حصے میں آئی ۔ چیمپئنز سکواڈرن کو قائد اعظم بینر سے نوازا گیا ۔ بہترین مجموعی کارکردگی کی ٹرافی پائلٹ آفیسر محمد اسامہ کو ملی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ٹرافی فدا محمد نے حاصل کی ۔ چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی ان بیسٹ فلائنگ پائلٹ آفیسر سکندر وسیم کو دی گئی ۔ بہترین مجموعی کارکردگی کی ٹرافی بھی پائلٹ آفیسر فدا محمد خان نے حاصل کی۔