دادو میں کار پر فائرنگ ،پیشی پر جانیوالے4افراد جاں بحق

جمعرات 26 مارچ 2015 11:01

دادو میں کار پر فائرنگ ،پیشی پر جانیوالے4افراد جاں بحق

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء) .دادومیں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،مقتولین پیشی کیلیےسیشن کورٹ جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جتوئی پھاٹک کے قریب پہلے سے گھات لگائے افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔تمام افراد سیشن کورٹ پیشی کیلیے جارہے تھے۔لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلیے مختلف مقامات کی ناکابندی کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :