ایک ہاتھ سے کیچ تھامنا 7خوش قسمت تماشائیوں کو لکھ پتی بنا گیا

جمعرات 26 مارچ 2015 11:19

ایک ہاتھ سے کیچ تھامنا 7خوش قسمت تماشائیوں کو لکھ پتی بنا گیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء )ورلڈ کپ 2015ء کے سلسلے میں نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے میچز کے دوران ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے والے 7قسمت کے دھنی تماشائیوں میں 1ملین ڈالر کی انعامی رقم برابر تقسیم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سکیم ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کر وائی گئی تھی جس کے تحت اگر سٹیڈیم میں اس کمپنی کی شرٹ پہنے بیٹھا تماشائی چھکا ایک ہاتھ سے تھا متا تو وہ ایک کروڑ ڈالر کے اس مقابلے میں شریک ہوجاتا ۔اس مقابلے میں 7خوش قسمت تماشائیوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا جس کے بعد اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل کے بعد یہ رقم ان میں برابر تقسیم کر دی جائے گی ۔