ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم” اِنٹوریج “کا نیا ٹریلر جاری

جمعرات 26 مارچ 2015 11:29

ہالی وڈ کامیڈی ڈرامہ فلم” اِنٹوریج “کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)ہالی وڈ کے سپر اسٹار مارک واہلبرگ کی نئی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم اِنٹوریج کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار ڈوگ ایلن کی اس فلم کی کہانی ہالی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہونے کے خواہشمند ایسے دوستوں کے گِرد گھومتی ہے، جو اپنے آپ کو فلم انڈسٹری میں منوانے کیلئے سر دھڑکی بازی لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروڈیوسر اسٹیون لیون سن، ڈوگ ایلن اور مارک واہلبرگ کی اس فلم میں اداکار کیون کنولی، اینڈریئن گرینیئر، کیون ڈیلون، جیری فریرا، جیریمی پیون اور مارک واہلبرگ سمیت دیگر فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ کامیڈی اور ڈرامے کا مکس تڑکا لیے یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس کے تحت 5جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔