ہالی وڈ فلم “دی فارگر”24اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:34

ہالی وڈ فلم “دی فارگر”24اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) معروف ہالی وڈ اداکارجان ٹریوولٹا کی نئی کرائم ڈرامہ تھرلر فلم “دی فارگر”24اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ہالی وڈ کے صف اول کے ایکشن ہیروجان ٹریوولٹاایک بارپھر ایکشن دکھانے کو تیارہیں ۔

(جاری ہے)

ہدایتکارفلپ مارٹن کی اس سنسنی خیز فلم میں ٹریوولٹا کے علاوہ کرسٹو فر پلمر،ابیگیل سپینسر،جینیفراہلے اورٹائے شیریٹن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

رچرڈ ڈی اویڈیو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور خطرناک چور کے گرد گھوم رہی ہے جومیوزیم سے تاریخی پینٹنگ چوری کرنے کا منصوبہ تیار کرتا ہے اور اس منصوبے میں اپنے بیٹے کو بھی شامل کر لیتا ہے۔سنسنی سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس ایکشن تھرلر کرائم فلم کورواں سال24اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :