تین سالہ بھارتی بچی نے تیر اندازی کا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 11:42

تین سالہ بھارتی بچی نے تیر اندازی کا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا
وجیوڑ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) تیر اندازی کر نا انتہائی مشکل کام سمجھا جاتا ہے تاہم بھارت کی ایک3 سالہ بچی نے شاندار تیر اندازی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ایک نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجیوڑ میں تیر اندازی کے مقابلے ہوئے جس میں تین سالہ ڈولی شیوانی چیروکوری نے 200 سے زائد پوائنٹس سکور کیے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ’’انڈیا بک آف ریکارڈز‘‘ کے مطابق تیر اندازی میں اتنے پوائنٹ بنانے والی وہ ہندوستان کی سب سے چھوٹی کھلاڑی ہیں ۔ مقابلے میں ڈولی نے پانچ میٹر دور ہدف پر 36 تیر چلائے اور پھر سات میٹر دور ہدف پر بھی تیر چلا کر کل 388 پوائنٹ حاصل کیے ۔ اس موقع پر کھیلوں کے سینیئر افسران اور ’’انڈیا بک آف ریکارڈ ‘‘ کے اہلکار بھی موجود تھے ۔ ڈولی کے والد چروکری ستینارای کا کہنا ہے کہ ڈولی کو شروع سے ہی تیر اندزی مقابلوں کی چیمپئن بننے کی تربیت دی گئی تھی تاہم انہیں شیوانی کے اس شاندار کارنامے پر فخر ہے ۔ بھارتی حکام کی جانب سے شیوانی کو میڈل ، کیش انعام اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔