12 ویں قومی ویمن بیس بال چمپئن شپ 30 مارچ سے شروع ہوگی

جمعرات 26 مارچ 2015 11:52

12 ویں قومی ویمن بیس بال چمپئن شپ 30 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں قومی ویمن بیس بال چمپئن شپ 30 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ 29 مارچ کو ہو گی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔