جیل میں دو ماہ گذارنے پر انعام
جمعرات 26 مارچ 2015 12:02
میڈرڈ، سپین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء) ایک فرانسیسی کاروباری شخص کے جیل میں دو مہینے گذارنے کے بعد حکام کو پتہ چلا کہ جس کھیپ کے پکڑنے پر اسے جیل بھیجا گیا ہے اس میں کوکین نہیں بلکہ صابن ہیں۔مذکورہ شخص کو بے گناہ جیل کاٹنے پر 9,172ڈالر دئیے گئے ۔ کورسیکا سے تعلق رکھنے والے کاسمیٹک کمپنی کے مالک جیکوس فیوکونی کیٹالونیا، سپین میں نومبر 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جس وقت اسے گرفتار کیا گیا وہ اپنے باپ کے ساتھ صابن سے بھری وین چلا رہا تھا۔جیکوس کا باپ لیورنٹ فیوکونی ماضی میں منشیات کا سمگلر رہا ہے جس کے مشہور منشیات سمگلروں کے ساتھ تعلقات بھی رہے ہیں۔ جیکوس نے سپین کی ایک فیکٹری سےصابن کی 2850 ٹکیاں خریدی مگر جب سپین کی سول فیلڈ گارڈ نے ان کا ٹسٹ کیا تو کوکین کا نتیجہ مثبت آیا۔(جاری ہے)
14 دسمبر کو سپین کے نیشنل انسٹیوٹ آف ٹاکسیکولوجی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صابن میں کوکین نہیں ہے۔
عدالت کے رپورٹ قبول کرنے تک 7 ہفتے اور گذر گئے۔ جس کے بعد جیکوس کو آزاد کر دیا گیا۔ اس کے باپ کوتفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا ۔ جیکوس نے وزارت انصاف پر90,643 ڈالرہرجانے کا مقدمہ کر دیا مگر وزارت انصاف نے9,172 ڈالر دئیے۔ وزارت کا کہنا تھا کہ انہوں نے 131 ڈالر فی دن کے منظور شدہ ریٹ سے ادائیگی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.