ہیرو بلی، جسے خطرے کا احساس ہو جاتا ہے

جمعرات 26 مارچ 2015 12:02

ہیرو بلی، جسے خطرے کا احساس ہو جاتا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء)یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں ایک بلی دکھائی گئ ہے جسے خطرے کا احساس ہو جاتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ کچن میں موجود اوون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہوتا ہے ۔ کچھ ہی دور سفید بلی گھوم رہی ہوتی ہے۔ بچے کو خطرے میں دیکھ کر بلی بچے کے اردگرد گھومنے لگتی ہے مگر بچہ توجہ نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

اس پر بلی تیزی سے بچے کے ہاتھ اوون سے ہٹا کر اسے وہاں سے دور کر دیتی ہے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اوون بند پڑا تھا اور بچے کے والدین بھی کچھ دور ہی بیٹھے تھے۔ اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ بلی ایک ہیرو ہے ، کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلی ہیرو نہیں اس نے صرف اوون کی گھنٹی بند کرانے کے لیے بچے کو پیچھے کیا۔