آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 مارچ 2015 12:12

آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا،اظہر علی کو مستقبل میں بطور کپتان تیار کرنے کیلئے تینوں سکواڈزکا نائب کپتان مقررکیا جائے گا۔پی سی بی کے زرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

محمد حفیظ کو کپتان بنانے کا فیصلہ ان کے تجربے اور کرکٹ کی زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے کی بناپر کیا جارہا ہے ۔انہیں ایک سال کیلئے یہ ذمہ داری سونپی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی مشاورت کی جارہی ہے کہ تینوں فارمیٹس کیلئے محمد حفیظ کو کپتان بنادیا جائے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اظہر علی کو مستقبل میں بطور کپتان تیار کرنے کیلئے تینوں سکواڈزکا نائب کپتان مقررکیا جائے گا۔

شہریار خان نے سرفرازاحمد اور وہاب ریاض سمیت تمام ناموں پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان ایک دوروز میں متوقع ہے ۔شہریار خان نے بتایا کہ وہ نئے کپتان اور سلیکشن کمیٹی کی تقرری کیلئے بورڈ کے سابق سربراہان اور کپتانوں سے مشاورت کررہے ہیں اور اس بار کپتان کیساتھ نائب کپتان کا تقرر بھی کیا جائیگا۔ چیئرمین بورڈ مشاورت کے سلسلے میں ایک روز کیلئے کراچی بھی جائیں گے تاکہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے بہترین کپتان بنانے کے علاوہ سلیکشن کمیٹی قائم کی جاسکے۔