ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مصباح الحق پر مخالف لابی کے وار جاری

جمعرات 26 مارچ 2015 12:15

ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مصباح الحق پر مخالف لابی کے وار جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مصباح الحق پر مخالف لابی کے وار جاری ہیں۔اب مصباح الحق کی جانب سے ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا شوشا چھوڑا گیا ہے۔دوسری جانب مصباح الحق نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح کے مخالفین نے انہیں ٹیسٹ میچز سے بھی ہٹانے کی مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

مختلف ذرائع سے مصباح الحق کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی کپتانی چھوڑنے کے بیانات آنے لگے۔یہاں تک کے پی سی بی کو ان تمام معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔ رابطہ کرنے پر مصباح الحق نے ان خبروں کی تردید کی انکا کہنا تھا وہ دسمبر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے یاچھوڑنے کا فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے مصباح کو ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :