مکمل فٹ ہوں، امید ہے باولنگ ایکشن کلئیرہوجائیگا، محمد حفیظ

جمعرات 26 مارچ 2015 12:15

مکمل فٹ ہوں، امید ہے باولنگ ایکشن کلئیرہوجائیگا، محمد حفیظ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرمحمد حفیظ نے باولنگ ایکشن کے آفیشل ری اسسمنٹ کیلئے دستیابی ظاہرکردی۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہیں، امید ہے باولنگ ایکشن کلئیرہوجائیگا، محمد حفیظ بائیومکینکس ٹیسٹ کیلئے تیار،پی سی بی کوآگاہ کردیا، محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا بایومکینکس ٹیسٹ چھ فروری کوبرسبین میں ہونا تھا تاہم ٹریننگ کے دوران پنڈلی کی انجری میں مبتلا ہونے کے باعث وہ ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے ۔

محمد حفیظ اب بایومکینکس تجزیے کیلئے تیارہیں، اورانہوں نے اس حوالے سے پی سی بی کوبھی آگاہ کردیا ہے، بورڈ ٹیسٹ کی تاریخ کیلئے جلد آئی سی سی سے رابطہ کریگا، حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اورروزانہ ٹریننگ کررہے ہیں، آئی سی سی نے گزشتہ سال دسمبرمیں حفیظ کا باولنگ ایکشن غیرقانونی قراردیا تھا۔