پی سی بی کے جنرل منیجر مارکیٹنگ فیصل مرزا مستعفیٰ ، مارکیٹنگ میں تبدیلیوں کا فیصلہ

جمعرات 26 مارچ 2015 12:15

پی سی بی کے جنرل منیجر مارکیٹنگ فیصل مرزا مستعفیٰ ، مارکیٹنگ میں تبدیلیوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنرل منیجر مارکیٹنگ فیصل مرزا نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیاست سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال انگلینڈ اور بھارت کے خلاف دو اہم سیریز سے قبل پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے اپنی مارکیٹنگ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے2004اور2006میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوران مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں تبدیلیاں کی تھیں اور پی سی بی کو دونوں سیریز سے بھاری منافع ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے شعیب نوید کو مارکیٹنگ کے شعبے کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی طویل رخصت پر چلے گئے ہیں۔ وہ ان دنوں امریکی شہر ہیوسٹن میں چھٹیاں گذرا رہے ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بدر رفاعی کا ستارہ گردش میں ہے۔

متعلقہ عنوان :