میامی اوپن ٹینس ، سیم کوئیری اور جوان موناکو نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

جمعرات 26 مارچ 2015 12:26

میامی اوپن ٹینس ، سیم کوئیری اور جوان موناکو نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ ..

میامی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) امریکا کے سیم کوئیری اور ارجنٹائن کے جوان موناکو نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنا لی۔ فلوریڈا کے شہر میامی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکا کے سیم کوئیری نے ڈومینکا کے وکٹر ایسٹرلا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی ، سیم کیوری کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے جوان موناکو کو بیلجئین حریف روبن بیملمانس کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ، مناکو نے دو گھنٹے 35 منٹ کے طویل مقابلے میں روبن کو سات پانچ ، چھ سات اور چھ چار سے مات دی اور اگلے راوٴنڈ میں جگہ پکی کی۔

متعلقہ عنوان :