بھارت میں تین سالہ بچی نے تیز اندازی میں قومی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:26

بھارت میں تین سالہ بچی نے تیز اندازی میں قومی ریکارڈ قائم کر دیا

وجیوڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) بھارت میں تین سالہ بچی نے شاندار تیر اندازی کر کے ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کر لیا۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجیوڑ میں تیر اندازی کے مقابلے ہوئے جس میں تین سالہ ڈولی شیوانی چیروکوری نے 200 سے زائد پوائنٹس سکور کیے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ”انڈیا بک آف ریکارڈز“ کے مطابق تیر اندازی میں اتنے پوائنٹ بنانے والی وہ بھارت کی سب سے چھوٹی کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

مقابلے میں ڈولی نے پانچ میٹر دور ہدف پر 36 تیر چلائے اور پھر سات میٹر دور ہدف پر بھی تیر چلا کر کل 388 پوائنٹ حاصل کیے۔ اس موقع پر کھیلوں کے سینیئر افسران اور ”انڈیا بک آف ریکارڈ “ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈولی کے والد چروکری ستینارای کا کہنا ہے کہ ڈولی کو شروع سے ہی تیر اندزی مقابلوں کی چیمپئن بننے کی تربیت دی گئی تھی تاہم انہیں شیوانی کے اس شاندار کارنامے پر فخر ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے شیوانی کو میڈل ، کیش انعام اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :