کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کا خدشہ
اصل مجرموں کو نکال کر بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ، وفاقی وزیرِداخلہ نے نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت کو تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا
جمعرات 26 مارچ 2015 12:38
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کیا ہے، نادراکے مطابق بعض قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔
(جاری ہے)
سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کے خدشات کا اظہار کردیا، سندھ رینجرز کے ان خدشات کے بعد وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ایسے مشتبہ قیدیوں کے کوائف کی فوری تصدیق کا حکم بھی دے دیا۔
نادرا کی ابتدائی تحقیق کے دوران چار قیدیوں کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے، نادرا ذرائع کے مطابق ان قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ذرائع کا کہنا ہے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اصل مجرموں کو جیلوں سے نکال کر ان کی جگہ بعض دوسرے لوگوں کو سزا پوری کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے، وزیرِداخلہ نے نادرا کو رینجرز اور سندھ حکومت سے مل کراس حوالے سے تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.