بھارت کو ورلڈ کپ 2015ء کا سیمی فائنل جیتنے کے لیے رنز کا پہاڑ عبور کرنیکا ہدف مل گیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:39

بھارت کو ورلڈ کپ 2015ء کا سیمی فائنل جیتنے کے لیے رنز کا پہاڑ عبور کرنیکا ..
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) بھارت کو ورلڈ کپ 2015ء کا سیمی فائنل جیتنے کے لیے رنز کا پہاڑ عبور کرنیکا ہدف مل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم اب تک ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ 15مرتبہ 300سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا ہے جبکہ کوئی دوسری ٹیم یہ کارنامہ 8سے زیادہ مرتبہ سرانجام نہیں دے پائی ہے تاہم بھارت نے آج تک ورلڈ کپ میں ایک بھی مرتبہ 300سے زیادہ کا ہدف حاصل نہیں کیا ہے ،اگر آج بھارت آسٹریلیا کا 329رنز ہدف عبور کر تا ہے تو یہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں حاصل کیا جانیوالا سب سے بڑا ہدف ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :