آسٹریلیا نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیدیا

جمعرات 26 مارچ 2015 12:48

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیدیا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) 4مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف 7وکٹوں کے نقصان پر 328رنز بنائے جو ورلڈ کپ سیمی فائنلز کی تاریخ میں سکور کیا گیا سب سے بڑا مجموعہ ہے ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے حالیہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا 298رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا تھا ۔ ورلڈ کپ میں پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے سب سے بڑا مجموعے کا ریکارڈ آج سے قبل ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جس نے 1979ء کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف 6وکٹوں پر 293رنز بنائے تھے ۔

متعلقہ عنوان :