ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

جمعرات 26 مارچ 2015 14:20

ورلڈکپ2015ء، آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کے تین کھلاڑی پویلین ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء) ورلڈکپ2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوور میں91 رنز جوڑ سکی ہے۔ بھارتی بلے بازوں میں رائنا اورراہانے وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو پہلا نقصان 12.5 اوور میں 76 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب شیکھر دھون 45 رنز پر ہیزل وڈ کی بال پر میکسول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ویرات کوہلی ایک رنز بنا کر جانسن کی بال پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 78 تھا۔ روہت شرما 34 رنز بنا کر 91 کے مجموعی سکور پر جانسن کی بال کا نشانہ بنے۔

متعلقہ عنوان :