نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ گئی

جمعرات 26 مارچ 2015 14:43

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ گئی

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ گئی۔کیوی ٹیم نے میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز ہوم گراونڈ پرکھیلے ہیں۔ بیرون ملک فائنل ان کی پہلی اورآخری آزمائش ہوگی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل تک تمام آٹھ میچز جیت کر پہلی بارورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

کیوی ٹیم نے اپنے تمام میچزہوم گراونڈز پر جیتے ہیں۔شریک میزبان آسٹریلیا بھی نیوزی لینڈ سے مقابلے کیلئے ان کے ملک آیا تھا۔ کیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینگروز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اتوارکوفائنل میلبورن میں کھیلاجائے گا۔جو ٹورنامنٹ میں ملک سے باہر کیویز کی پہلی آزمائش ہوگی۔کیوی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی۔اور جمعرات سے انہوں نے چیمپئن شپ میچ کی تیاری شروع کردی ہے۔

فائنل اسپنر ڈینیئل ویٹوری کا آخری میچ ہوگا۔ کپتان برینڈن میک کولم فائنل میں کامیابی کے ساتھ وٹوری کو شایان شان انداز میں رخصت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے میچ میں وٹوری آخر تک وکٹ پر موجود تھے اور وہ یہ لمحات کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ ہم اس ایونٹ کا اپناآخری میچ جیت کر ویٹوری کو بہترین انداز میں الوداع کہیں گے۔