آسٹریلوی آل راؤنڈرسٹیون سمتھ نے بھارت کیخلاف سنچری جڑ دی

جمعرات 26 مارچ 2015 14:43

آسٹریلوی آل راؤنڈرسٹیون سمتھ نے بھارت کیخلاف سنچری جڑ دی

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) آسٹریلوی آل راؤنڈر نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے شاندارسنچری داغ دی،اسٹیون اسمتھ کا بڑے میچ میں بڑا کارنامہ،سیمی فائنل میں سینکڑا بنادیا،سڈنی میں بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں اسمتھ بیٹنگ کیلئے آئے توپندرہ کے مجموعی اسکورپرکینگروزکی پہلی وکٹ گرچکی تھی، اسمتھ نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کومشکلات سے نکالا بلکہ سینکڑا بھی بنایا،اسمتھ نے فنچ کیساتھ دوسری وکٹ کیلئے پرایک سوبیاسی رنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، اسٹیون اسمتھ نے پہلے تریپن گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی اوراس کے بعد اسے سنچری میں تبدیل کیا، انہوں نے نواسی گیندوں پردس چوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی اورکیرئیرکی چوتھی سنچری داغ دی،اسمتھ ایک سوپانچ رنزبنا کراومیش یادووکا شکاربنے، وہ ورلڈ کے سات میچزمیں ایک سنچری اورتین ففٹیزکی مدد سے تین سوچھیالیس رنزاسکورکرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :