جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

جمعرات 26 مارچ 2015 14:48

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) جنوبی افریقہ کی ٹیم رواں برس جولائی، اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلامیئے کے مطابق پروٹیز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی، تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کے مطابق پاکستانی ٹیم اپریل میں یہاں پر تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی رواں سال بنگلہ دیش کا دورہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :