ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ میچ میں گوجرانوالہ نے لاہور کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 26 مارچ 2015 14:48

ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ میچ میں گوجرانوالہ نے لاہور کو 10 وکٹوں سے شکست ..

حافظ آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم حافظ آباد میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ میچ میں گوجرانوالہ نے لاہور کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ،فاتح ٹیم کے محمد اکرم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حافظ آباد اور گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم حافظ آباد میں لاہور اور گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا ،،لاہور کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 152رنز بنائے جوگوجرانوالہ ٹیم نے مقررہ ہدف بغیر کسی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر پورا کر لیا۔

چےئر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ اور ڈی سی او محمد عثمان میچ کے مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔گوجرانوالہ ٹیم کے کھلاڑی محمد اکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے مین آف دی میچ ٹرافی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :