ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

جمعرات 26 مارچ 2015 16:38

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سکیورٹی سخت ..
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے رد عمل کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے رانچی میں دھونی کے آبائی گھر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔