آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل

ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 75ہزارڈالرملیں گے،فائنل ٹائی یا غیر فیصلہ کن رہنے پر دونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن ہونگے

جمعرات 26 مارچ 2015 16:45

آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کافائنل آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان 29مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2015ء کی فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 75ہزارڈالرملیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ نے ورلڈکپ 2015ء کی انعامی رقم میں20 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

فروری مارچ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے میگاایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالرہوگی۔ نئے فیصلے کے مطابق فاتح ٹیم اگرکوئی میچ ہارے بغیر چیمپئن بنی تو اسے چالیس لاکھ بیس ہزارڈالرز دیئے جائیں گے۔ ایک میچ ہارکر چیمپئن بننے پر فاتح ٹیم انتالیس لاکھ پچھہتر ہزار ڈالرز کی مالک بن جائیگی۔ رنرز اپ ٹیم سترہ لاکھ پچاس ہزار ڈالرز حاصل کریگی۔ فائنل کے ٹائی یا غیر فیصلہ کن رہنے پر دونوں فائنلسٹ مشترکہ چیمپئن قرار دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :