اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 اپریل کو ہونگے

جمعرات 26 مارچ 2015 16:48

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 اپریل کو ہونگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 اپریل کو ہونگے، جس کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈائریکٹر (پروجیکٹس) ، کرنل (ر) فراست علی شاہ کو الیکشن کنوینئر مقررہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 7 اپریل کو ہوگی ، انتخابات 11 اپریل شام چار بجے سے پانچ بجے تک ہونگے جبکہ انتخابات کا نوٹیفیکیشن 12 اپریل کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے وفاقی دارالحکومت میں 31 فٹ بال کلبوں کو ووٹ کا حق دیا ہے ان میں اکبر کلب، فالکن کلب، فیڈرل کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ، ایورگرین، راوی ، قائداعظم ، ماڈل ٹاؤن، ہما، روور، گنگال، اسلام آباد، سی ڈی اے، پاک سپورٹنگ، ملت، مہران، الفیصل، جناح، پونا، یوتھ پاور، پی ای ایف چیسرز، القائم، اسلام آباد اکیڈمی، غوری، رمنا، حیدری ، ذیشان میموریل، ینگسٹر، یونائیٹڈ، فرئنڈز اور کرن کلب شامل ہیں،

متعلقہ عنوان :