سیمی فائنل میں شکست، بھارتی کپتان کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی
جمعرات 26 مارچ 2015 17:41
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) کرکٹ ورلڈکپ 2015ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن بھارت کی شکست کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق میگاایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 329 رنز بنائے۔
(جاری ہے)
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی رہیں اور صرف کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہی جم کر کھیلنے میں کامیاب ہوئے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کی جانب سے ہنگاموں اور حملوں کے پیش نظر رانچی میں مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پتھراؤ کیا جا چکا ہے جبکہ یووراج سنگھ بھی بھارتی شائقین کے عتاب کا شکار رہ چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.