فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائینگے ‘اپنے ملک قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے‘فائنل میں حریف کوئی بھی ہو اس سے غرض نہیں ہے تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز ہے

نیوزی لینڈ ٹیم کے بلے باز گرانٹ ایلیٹ کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 26 مارچ 2015 17:46

فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائینگے ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ ٹیم کے بلے باز گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ وہ فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائینگے اور اپنے ملک قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں حریف کوئی بھی ہو اس سے غرض نہیں ہے تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دباؤ کے باوجود اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانا باعث فخر لمحہ تھا، انہوں نے کہا کہ وہ 1992ء سے ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے تھے اور میں اس بات پر خوش ہوں ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی اور میں اپنی پروٹیز کے خلاف اننگز کو کھبی نہیں بھلا سکتا۔

ایلیٹ نے پروٹیز کے خلاف سیمی فائنل میں سٹین گن کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر شاندار چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک رسائی دلوائی تھی اور وہ سیمی فائنل میں 84 رنز بنا کر ناقابل شکست بھی رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے کچھ کروں اور یقیناً مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری سمی فائنل اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھی میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔