Live Updates

تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کیلئے گائے کی دم چاہئے تھی جو مل گئی، وزیراعظم سے جلد ملاقات کرکے ان کو جوڈیشل کمیشن بارے تحفظات سے آگاہ کرونگا ، گوادر سی پورٹ کو جلد آپریشنل کیا جائے ، پاک چین دوستی بے مثال ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ، حکومت اقتصادی زون روٹ کا از سر نو جائزہ لے ،امریکہ کی جنگ مسلمانوں سے نہیں ایشیائی خطے کے وسائل پر قبضے کیلئے ہے،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دورہٴ چین سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 20:59

تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کیلئے گائے کی دم چاہئے تھی جو مل گئی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ مسلمانوں سے نہیں ایشیائی خطے کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے ہے، چین پوری ایشیائی معیشت کی قیادت کر رہا ہے وہ ماسکو سے ہوتے ہوئے فن لینڈ تک پہنچنا چاہتا ہے، گوادر سی پورٹ کو جلد آپریشنل کیا جائے ، پاک چین دوستی بے مثال ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ، حکومت اقتصادی زون روٹ کا از سر نو جائزہ لے ۔

۔وہ چین کے دورے سے وطن واپسی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی تاریخی اور گہری ہے، چین کی دعوت پر وہاں ایک ہفتے کے دورے پر گیا،اس نے بھرپور طریقے سے میری میزبانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنگ صرف مسلمانوں سے نہیں وہ ایشیائی خطے کے تمام وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ چین اس وقت پوری ایشیائی معیشت کی قیادت کر رہا ہے اور وہ پاکستان میں بھی بے پناہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، پہلے اس کی توجہ صرف جنوبی دنیا تک تھی اب وہ مغرب تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اکیلے وہ ماسکو سے ہوتے ہوئے فن لینڈ تک پہنچنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کے لئے گائے کی دم چاہئے تھی جو کمیشن بننے سے انہیں مل گئی ہے ، کمیشن پر میرے تحفظات ہیں ، وزیراعظم نوازشریف سے جلد ملاقات کرکے انہیں اس سے آگاہ کرونگا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات