شکست کے بعد بھارتی کپتان دھونی اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

جمعرات 26 مارچ 2015 20:59

شکست کے بعد بھارتی کپتان دھونی اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)‬‎ ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میڈیا کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید پر بھارتی کپتان دھونی میڈیا پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران دھونی کا میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے جواب میں کہنا تھا کہ میڈیا پہلے ان کی پرفارنس کا جائزہ لے پھر خود ہی فیصلہ کرے کہ آیا انہیں ایک روزہ ٹیم میں رہنا چاہیے یا نہیں۔شکست کے بعد بھارتی کپتان کے گھر کے باہر سیکورٹی کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اس بارے میں انہیں کچھ علم نہیں ہے کیونکہ وہ غیر ملکی دوروں میں نہ ٹی وی دیکھتے ہیں نہ اخبار پڑھتے ہیں۔