کسان نمائندوں کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا اعلان،کسانوں کے تمام مسائل حل کرینگے‘ حمزہ شہباز،دوران احتجاج کسانوں کیخلاف قائم کئے گئے مقدمات ختم،ٹیوب ویلوں کے بلوں پر اوور چارجنگ اور ایف بی آر سے متعلق شکایات دور کی جائیں گی،گندم کی خریداری بارے امدادی قیمت بڑھانے کے مطالبہ پر حکومت پنجاب کسانوں کیلئے قابل قبول فیصلہ کریگی‘رکن قومی اسمبلی
جمعرات 26 مارچ 2015 21:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماورکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور کسان نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کسانوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی ٹیم کے نمائندوں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان ،چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل ،پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ امداد اللہ بوسال ،صوبائی وزیر زراعت یاور زمان اور دیگر نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں کسان نمائندوں سے مذکرات کئے۔
مذکرات کے دورا ن کسان نمائندوں کو یقین دلایا گیا کہ دوران احتجاج بعض کسانوں کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات فوری طور پر ختم کردیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کسان نمائندوں کویقین دلایا کہ گندم کی خریداری مہم کے حوالے سے امدادی قیمت بڑھانے کے مطالبہ پر حکومت پنجاب کسانوں کیلئے قابل قبول فیصلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے حکومت مقررہ ریٹ کے مطابق گندم خریدے گی اور گندم کے آخری دانے کی خریداری تک یہ مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جنرل سیلز ٹیکس کے حوالے ایف بی آر سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔حمزہ شہبازشریف نے کسان نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسا ن پورے پاکستان کے عوام کیلئے اناج اگاتے ہیں اس لیے ان کے جائز مطالبات پورا نہ کرنے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا ۔انہو ں نے کہاکہ ٹیوب ویلوں کے بجلی بلوں پر اوور چارجنگ کی کسانوں کی شکایات جائز ہیں ۔حکومت اس شکایت کو دور کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔حمزہ شہاز شریف نے کسان نمائندوں کو یقین دلایا کہ حکومت کھادوں اور بیجوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے کوشاں ہے اور حال ہی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے جس طرح دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اس طرح کسانوں کو درکاران ضروریات کی قیمتیں بھی اعتدال پر لانے کی پوری کوشش کی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کسان دوست اور مزدور نوازحکومت ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت آج ملک میں پٹرول کی قیمت اپنی کم ترین سطح پر جبکہ مہنگائی کی شرح بھی کم ہو گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.