اصل مذاکرات زرداری کے ساتھ کئے جائیں گے: الطاف حسین

جمعرات 26 مارچ 2015 21:46

اصل مذاکرات زرداری  کے ساتھ کئے جائیں گے: الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ متحدہ قومی موونٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے ساتھ کیے جانے والے مذاکرات خانہ پوری کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ ماضی میں قائم علی شاہ کے ساتھ مذاکرات کرکے سبق حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اصل مذاکرات آصف زرداری کے ساتھ کیے جائیں گے۔ رینجرز کی جانب سے متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ رینجرز حکام چھاپہ مارنے آئے تھے اور چھاپہ مار کر چلے گئے، ان کے گھر سے کوئی ٹارگٹ کلر نہیں پکڑا گیا۔ متحدہ کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جانب سے رینجرز حکام کو کوئی دھمکی نہیں دی گئی تھی۔