کوئٹہ،پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ نے لمبا قد ہونے پر طالبعلم کو ساتویں جماعت میں داخلہ دینے سے انکارکردیا

جمعرات 26 مارچ 2015 22:10

کوئٹہ،پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ نے لمبا قد ہونے پر طالبعلم کو ساتویں ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) پرائیویٹ سکول نے لمبا قد ہونے پر تعلیم علم کو سکول میں داخلہ دینے انکار کردیا ۔ تفصیلا ت کیمطابق ارچہ روڈ پر پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ نے ایک طالب علم جو حافظ القرآن اور چھٹی جماعت پاس کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکول میں ساتویں جماعت میں داخلہ لینے کا خواہشمند تھا کہ انتظامیہ نے صرف اس بنیاد پر داخلہ دینے انکار کردیا کہ ساتویں جماعت میں جو بچے زیر تعلیم ہیں ان کے قد چھوٹے ہیں اور اس حافظ القرآن طالب علم کا قد بڑا اس لئے اس کو ساتویں جماعت میں داخلہ نہیں دیا جاسکتا جبکہ حافظ القرآن کے والدین نے ارچہ پر واقعہ سکول کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ بچے کا قد انتا بڑا اس نے حافظ القرآن کیا ہوا ہے چھٹی جماعت پاس کر چکا ہے اور ساتویں جماعت میں داخلہ لینا چاہتاہے مگر سکول کی انتظامیہ نے حافظ القرآن بچے کو داخلہ دینے سے انکار کردیا حافظ القرآن طالب علم کا قد بڑا ہونا اس کا گنا ہ بن گیا اور اس کو داخلہ نہیں دیا گیا ۔