بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی حمایت میں بول پڑیں

جمعرات 26 مارچ 2015 22:46

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی حمایت میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) ‬‎ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد میڈیا کی جانب سے بھارتی اداکارہ پر کی جانے والی شدید تنقید پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ جو لوگ انوشکا شرما کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں انہیں پھر ورات کوہلی کی وہ سینچریاں جو بھارتی ٹیم کی کامیابی کا باعث بنی تھیں ان کا کریڈٹ بھی انوشکا شرما کو ہی دینا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انشوشکا کی موجودگی شکست کا باعث ہے تو پھر اس سے قبل کئی میچز میں انوشکا کی موجودگی میں بھارتی ٹیم کیسے کامیاب ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :