جیکب آباد،محکمہ تعلیم کا کارنامہ ،ہائی اور مڈل کے امتحانات میں طلبہ کو اردو کا پرچہ نہ ملا ،طلبہ کے احتجاج کے بعد اساتذہ نے اسی وقت اپنے ہاتھوں سے پیپر بنا کر امتحان لیا

جمعرات 26 مارچ 2015 23:49

جیکب آباد،محکمہ تعلیم کا کارنامہ ،ہائی اور مڈل کے امتحانات میں طلبہ ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) محکمہ تعلیم کا کارنامہ ،ہائی اور مڈل کے امتحانات میں طلبہ کو اردو کا پرچہ نہ ملا ،طلبہ کے احتجاج کے بعد اساتذہ نے اسی وقت اپنے ہاتھوں سے پیپر بنا کر امتحان لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ تعلیم میں ہائی اور مڈل اسکول کے امتحانات میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے قومی زبان اردو کے امتحانات کا پرچہ بنایا ہی نہیں گیا جس کے باعث گذشتہ روز چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سخت متاثر ہوئے اور طلبہ کئی گھنٹوں تک بغیر پیپر کے کلاسوں میں سخت گرمی میں امتحانی پرچے کا انتظار کرتے رہے ،حمیدیہ ہائی اسکول، کے جی گرلز ہائی اسکول، ریلوے ہائی اسکول ،گرلز ہائی اسکول مختیار کاری سمیت ضلع کے مختلف اسکولوں کے سینکڑوں طلبہ و طالبات اردو کا پرچہ نہ ہونے پر پریشان ہوئے طلبا اور والدین کے احتجاج کے بعد ہاتھ سے اردو کا سوال نامہ تیار کرکے دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد طلبہ اور طالبات سے اردو کا پرچہ لیا گیا ،اس سلسلے میں جب ڈی او اکیڈمک اینڈ ٹریننگ جیکب آباد محمد ابراہیم برڑو سے رابطہ کیا گیا تو وہ اس تمام صورتحال سے لاعلم تھے اور کہا کہ مجھے اس متعلق کچھ معلومات نہیں، واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی یہی صورتحال رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :