آسٹریلیا نے ورلڈکپ سیمی فائنلز کی تاریخ کا سب سے بڑا سکوربنایا

جمعہ 27 مارچ 2015 11:10

آسٹریلیا نے ورلڈکپ سیمی فائنلز کی تاریخ کا سب سے بڑا سکوربنایا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پرتین سواٹھائیس رنز بنائے۔ یہ ورلڈکپ سیمی فائنلز کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ کا قائم کردہ ریکارڈ اگلے میچ ہی میں ٹوٹ گیا۔سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سواٹھائیس رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

یہ ورلڈکپ سیمی فائنلز کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کوجنوبی افریقاکیخلاف ڈک ورتھ لوئیس کے تحت دوسواٹھانوے رنز کا ہدف ملا تھا۔کیویز نے چھ وکٹیں کھوکردوسوننانوے رنز بناکر فتح پائی۔ اور سیمی فائنل میں اسکورکا نیاریکارڈ قائم کیا۔ جو اگلے ہی سیمی فائنل میں ٹوٹ گیا۔اس سے پہلے ورلڈکپ انیس سواناسی کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹ پردوسوترانوے رنز اسکورکرکے ریکارڈ قائم کیاتھا۔ جو چھتیس سال تک برقرار رہا۔

متعلقہ عنوان :