پی این اے چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ آج سے شروع ہو گی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:15

پی این اے چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ آج سے شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی این اے چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ کل ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آباد میں شروع ہوگی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد ، آزادجموں و کشمیر، لمس یونیورسٹی ، لاہور گرامر اسکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔یہ چیمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی۔