ایشوریہ کی فلم ”جذبہ“9 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

جمعہ 27 مارچ 2015 11:26

ایشوریہ کی فلم ”جذبہ“9 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) بالی و وڈادکارہ ایشوریہ بچن کی فلم 'جذبہ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

یہ نو اکتوبر کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی ،فلم کے ڈائریکٹر سنجے گپتا نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کی تاریخ کا اعلان کیا،اس فلم میں ایشوریا رائے بچن ایک وکیل کا کردار نبھائیں گی اور عرفان خان ایک معطل پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے،جبکہ شبانہ اعظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کرنے آرہی ہیں،فلم میں انوپم کھیر، اتل کلکرنی، چندن رائے، سدھانت کپور اور سنیال بھی اہم کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :