سلمان اور سونم کپور13 منٹ تک فٹبال کھیلیں گے

جمعہ 27 مارچ 2015 11:26

سلمان اور سونم کپور13 منٹ تک فٹبال کھیلیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) جتنی ہائیپ سلمان خان کی فلم ”پریم رتن دھان پائیو“ کو مل رہی ہے۔ لگتا ہے یہ فلم سپر ڈوپر ہٹ ہوگی۔ 13منٹ کے لمبے گیت میں دبنگ خان اور سونم کپور فٹ بال کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی وہ فلم جس کا بے قراری سے انتظارہورہا ہے، تیرہ منٹ کا گیت ریکارڈ کیا ہے جو اب تک کا طویل دورانیہ کاگانا مانا جارہا ہے۔ کوری گرافری کریں گے احمد خان جبکہ کمپوزیشن ہمیش ریشمیا ہوگی۔گیت شوٹ کیا جائے گا شادی کی تقریب میں، جس میں سونم کپور اور سلمان خان کے فٹ بال کھیلنے والے مناظر بھی عکس بندکیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :