فلم ” جلیبی میں اپنے کردار پر بڑی محنت کی ، فلم شائقین کو ضروری پسند آئے گی ‘ ژالے سرحدی

جمعہ 27 مارچ 2015 12:10

فلم ” جلیبی میں اپنے کردار پر بڑی محنت کی ، فلم شائقین کو ضروری پسند ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ ” جلیبی “ جیسی فلمیں انڈسٹری کی بقاء کے لئے ضروری ہیں ، پاکستان کے ہر شعبے میں نئے ٹیلنٹ کی آمد کے باعث اچھا اور معیاری کام سرانجام دیا جا رہا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ” جلیبی “ میں اپنے کردار پر میں نے بڑی محنت کی ہے اور امید کرتی ہوں کہ شائقین فلم کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ شاہکار فلم ” جلیبی “ ضروری پسند آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی فلموں میں کام کی آفر ہوئی تو سکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کروں گی ۔ ضروری نہیں کہ ہم دوسرے ممالک میں جا کر فلموں میں کام کرنے کی بھیک مانگیں ہم پاکستان میں رہ کر بھی اچھا کام کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :