Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ، بات چیت پی ٹی وی حملے کے بعد کی گئی۔

جمعہ 27 مارچ 2015 12:42

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین  عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مارچ 2015 ء) : عمران خان اور عارف علوی کے ایک آڈیو ٹیپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا جس میں پی ٹی وی حملے کے بعد حملے سے متعلق بات چیت کی گئی. یاد رہے کہ بلیو ایریا میں دھرنے کے دوران پی ٹی آئی پر حملہ ہوا تھا جس سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آءی پر حملہ کرنے والوں میں سے کوئی بھی پی ٹی آئی کا کارکن نہیں ہے لیکن منظر عام پر آنے والی اس آڈیو ٹیپ نے بھونچال کھڑا کر دیا.

آڈیو ٹیپ کی ریکارڈنگ کچھ یوں ہے:
عارف علوی: کارکنا ن پی ٹی وی آفس کے اندر گھس گئے ہیں
عمران خان : گڈ..

(جاری ہے)

.. اب کل تک نتیجہ آ جانا چاہئیے . کل جوئنٹ سیشن ہے پریشر بڑھائے رکھنا تا کہ نواز شریف کل تک استعفیٰ دے دیں.
جبکہ اس کال کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آنے کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ آواز میری اور عمران خان کی ہی ہے لیکن میں نے آڈیو کال ریکارڈ نہیں کی میں پرائیویسی کا حامی ہوں ان کا کہنا تھا کہ آواز ہماری ہے لیکن بہت سے بات چیت کو مکس کر کے یہ آڈیو ٹیپ بنائی گئی ہے جس میں آواز تبدیل کر دئے گئے ہیں. تاہم اس سے متعلق تاحال عمران خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات