چین میں نوجوان جوڑوں کی برہنہ شادیاں
جمعہ 27 مارچ 2015 12:55
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) آج کل شادی کو ایک مقدس فرض کی بجائے نمود و نمائش کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے اور اس رجحان کو تبدیل کرنے کے لئے اکثر اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ شادی کو ہر ممکن حد تک سادگی سے سر انجام دیا جائے۔ چین میں درجن بھر نوجوان جوڑوں نے اس بات کا الٹ مطلب لے لیا اور اپنی اجتماعی شادی کی تقریب میں ضرورت سے زیادہ سادگی اختیار کر لی۔
ڑی جیانگ صوبہ کے شہر ہینگ زو کے مشہور تفریحی مقام ہینگ زو پیرازائڈ پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں جوڑوں نے صرف انڈر ویئر اور جوتے پہن رکھے تھے۔(جاری ہے)
ان نئے نویلے جوڑوں کا موقف تھا کہ وہ مہنگے ملبوسات اور شادی پر ہونے والے بے پناہ اخراجات کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے زیورات، ملبوسات، آرائش و زیبائش اور جہیز وغیرہ سے مکمل اجتناب کیا ہے اور صرف انڈرویئر پہن کر شادی کی تقریب مکمل کرلی ہے۔
ان جوڑوں نے اپنی ستر پوشی کے لئے جسم پر خوبصورت رنگوں سے نقش و نگار بنا رکھے تھے۔ چین کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر جاری کی گئی ان جوڑوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اکثر لوگ حد سے زیادہ سادہ شادی کی تعریف کر رہے ہیں مگر کچھ اسے بے حیائی بھی قرار دے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.