ایان علی کی جانب سے فراہم کیے گئے ثبوت مشکوک،جانچ پڑتال میں وکیل کوبھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان

جمعہ 27 مارچ 2015 13:05

ایان علی کی جانب سے فراہم کیے گئے ثبوت مشکوک،جانچ پڑتال میں وکیل کوبھی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوت مشکوک ہونے کے باعث جانچ پڑتال میں وکیل کو بھی شامل تفتیش کے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے کسٹم حکام کے ذرائع سے بتایا کہ ماڈل ایان علی کی جانب سے فراہم کیے گئے ثبوت اور کاغذات پر دستخط بھی مشکوک ہیں اس لیے کسٹم حکام تفتیش کا آگے بڑھانے کیلئے بیان حلفی کی جانچ پڑتال کیلئے اشٹام فروش کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :