ججزنظربندی کیس ‘سابق صدر پرویزمشرف 10اپریل کوپیش ہونے کاحکم

جمعہ 27 مارچ 2015 13:13

ججزنظربندی کیس ‘سابق صدر پرویزمشرف 10اپریل کوپیش ہونے کاحکم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)اسلام آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کوحاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے دس اپریل کوپیش ہونے کاحکم دیدیا جبکہ ججز نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے اب ایسانہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسدادہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے ججز نظربندی کیس کی سماعت کی سابق صدرپرویزمشرف اور ان کے وکلاء کی عدم حاضری پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے سابق صدرکو پہلے ایک گھنٹے میں پیش ہونے کاحکم دیا جس کے بعد پرویزمشرف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ، عدالت نے سابق صدرکی کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے پرویزمشرف کودس اپریل کوطلب کرلیا۔