حالیہ برسوں میں کوئی نیا غیرملکی سرمایہ کار پاکستان نہیں آیا،او آئی سی سی آئی
جمعہ 27 مارچ 2015 14:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) غیرملکی سرمایہ کاروں کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے یہ تسلیم کیا ہے کہ پچھلے چند سال میں کوئی ایک غیرملکی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ میں داخل نہیں ہوا ہے، اس کی وجہ کاروبار کے لیے ناسازگار ماحول، حکومتی پالیسیوں کا عدم نفاذ اور سیکیورٹی خدشات ہیں۔پریس کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران او آئی سی سی آئی کے صدر عاطف باجوہ نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کاروباری ترغیبات تسلی بخش ہیں، لیکن غیرملکی سرمایہ کار گریز کررہے ہیں، اور صرف موجودہ سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے آپریشنوں کو توسیع دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے حال ہی میں رپورٹ دی ہے کہ 61 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں کی گئی، جو ملکی جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر بھی نہیں تھی، اور پاکستان کی صلاحیت اور ماضی کی کارکردگی سے خاصی کم تھی۔(جاری ہے)
عاطف باجوہ نے کہا کہ حالیہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری خاصی کم رہی، اس کے باوجود او آئی سی سی آئی کے موجودہ اراکین کی پاکستان میں سالانہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالرز سے زیادہ ہے، جس میں 2007-08ء کے بعد سے خاصی کمی آئی تھی، یاد رہے کہ یہ سرمایہ کاری اس وقت 5.5 ارب ڈالرز سالانہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ 196 غیرملکی سرمایہ کار 35 ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو پاکستانی معیشت کے چودہ اہم شعبوں میں کام کررہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.